ونٹر اولمپک ، جرمنی 5 گولڈ میڈلز کیساتھ سرفہرست
جنوبی کوریا( 92 نیوز ) جنوبی کوریا میں ونٹر اولمپک کے زبردست مقابلے جاری ہیں ۔ امریکا کی کوئے کم نے سنو بورڈنگ اور آسٹریاکے مارسل ہرسچیر نے اسکیئنگ میں طلائی تمغے اپنے نام کیے ۔ جرمنی 5 گولڈ میڈلزکے ساتھ سر فہرست ہے ۔
آج ہونے والے مقابلوں میں امریکا کی کوئے کم نےسنو بورڈنگ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔
آسٹریا کے مارشل ہرسچر نے اسکیئنگ میں طلائی کا تمغہ جیت کر آسٹریا کودوسرے گولڈ میڈل سے ہمکنار کیا ۔
روس کی ٹیم آئس کرلنگ میں برونز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے،ایونٹ میں جرمنی پانچ گولڈ میڈلز کے ساتھ بدستور سر فہرست ہے ۔