ونٹر اولمپکس ، بائی تھیلون ایونٹ میں ناروے نے طلائی تمغہ جیت لیا
پیانگ چینگ (92 نیوز) ونٹر اولمپکس میں برفیلے ٹریک پر ایتھلیٹس کی رنگ جما دینے والی پرفارمنسز نظر آئی ۔ بائی تھیلون ایونٹ میں ناروے نے طلائی تمغہ جیت لیا ۔
23 ویں ونٹر اولمپکس میں میڈلز پر قبضے کی جنگ شروع ہوئی تو ٹھنڈے ٹریک پر گرما گرم مقابلے میں ایتھلیٹس کا جوش و جذبہ عروج پر پہنچ گیا ۔
بائی تھیلون ایونٹ میں ناروے کے جوہانس بوئے کی عمدہ کارکردگی نظر آئی ۔ اسٹار ایٹھلیٹ نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔
لیوگ کے دلچسپ مقابلوں میں جرمنی کے ایٹھلیٹس نے میدان مار لیا ۔
جرمن کھلاڑیوں نے کینیڈا کو ہرا کر طلائی تمغہ جیتا ،کینیڈا نے چاندی جبکہ آسٹریا نے کانسی کا تمغہ جیتا ۔
گولڈ میڈلز کی دوڑ میں جرمنی پہلے ، ناروے دوسرے اور ہالینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔