وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کی چہ میگوئیاں
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم کا کابینہ کی تبدیلی کا فیصلہ ، کابینہ میں نئے چہرے شامل کرنے کیلئے قریبی رفقا سے مشاورت۔ کی گئی ہے ۔ مصطفیٰ جتوئی، صدرالدین راشدی، خرم دستگیر، برجیس طاہر کو تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ سائرہ افضل تارڑ، طارق فضل، بلیغ الرحمان بھی مطلوبہ نتائج نہ دے سکے۔ دوسری طرف نیا وزیر خارجہ بھی لانے کا امکان ہے۔