وفاقی دارالحکومت میں کورونا کا پھیلاؤ، مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے پھیلاؤ کے باعث مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
سیکٹر جی ٹین تھری، ایف الیون تھری ،جی تھرٹین ٹو ،ای الیون فور،آئی ٹین ٹو ، جی نائن فور، آئی ٹین ون ، آئی ایٹ فور اور جی ففٹین کی 27 گلیاں سیل کر دی گئیں۔ جی نائن فور اور آئی ٹین ون کی دس دس گلیاں سیل کی گئیں ۔ کورونا پازیٹو گھروں کے افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا۔