وفاقی حکومت نے حق نواز کو قائم مقام آڈیٹر جنرل تعینات کردیا
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نے حق نواز کو قائم مقام آڈیٹر جنرل تعینات کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل آڈیٹرجنرل حق نواز قائم مقام آڈیٹرجنرل پاکستان تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ حق نواز آڈٹ اینڈ اکاوئنٹس کے سینیئر ترین افسر ہیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا عہدہ 8 اپریل کو رانا اسد امین کی عمر 65 سال ہونے پر خالی ہوا تھا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے چار ناموں پر مشتمل سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی ہے تاہم صدر مملکت نے اس عہدے پر مستقل تعیناتی کی تاحال منظوری نہیں دی۔ جس پر حق نواز کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔