وطن ضرور واپس آؤں گا ، نیویارک میں دفن نہیں ہونا چاہتا : آصف زرداری
کراچی(92نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے وطن واپس ضرور آؤں گا اُنہیں نیویارک میں دفن نہیں ہونا اپنے سیاسی حریفوں کی اینٹ سے اینٹ بجا سکتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں اُنہوں وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خان جب سیاست دان بن جائیں گے تو وہ انکا ساتھ دیں گے جبکہ وزیراعظم نواز شریف دوہری باتیں کر رہے ہیں ان کی باتوں میں تضادہے ۔
ملک میں احتساب کے عمل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے بلاول بھٹو زرداری پورے اختیارات کے ساتھ پیپلزپارٹی کو چلا رہے وہ جلد پنجاب میں جلسہ بھی کریں گے۔
رینجرزسندھ میں احتساب کرے تو کچھ نہیں ،پنجاب میں کرے تو مسئلہ کیوں بنتا ہے۔