وسیم اکرم نےاسلام آبادیونائیٹڈ کی پروموشن کیلئے لبرٹی مارکیٹ کو ہی گراؤنڈ بنا لیا
لاہور(92نیوز)پاکستان سپر لیگ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر وسیم اکرم دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ میدان میں آگئے کرکٹ کے شیدائیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور سیلفیاں بھی بنائیں، اپنی ٹیم کی پروموشن کیلئے لبرٹی مارکیٹ کو ہی گراونڈ بنا دیا ۔
تفصیلات کےمطابق وسیم اکرم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پروموشن کے لیے لبرٹی مارکیٹ کو کرکٹ گراؤنڈ بنا دیا اور خود باؤلنگ کرائی کھیلنے والوں میں ڈین جونز اور محمد عرفان کے علاوہ وسیم اکرم کے چاہنے والے بھی شامل تھے۔
وسیم اکرم نے اپنی ٹیم کا حصہ بننے پر سعید اجمل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ایس ایل میں نئے کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے گا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے پاکستان کو ایشیاءکپ اور ٹی ٹونٹی میں بہترین ٹیم ملے گی۔