وزیر اعظم عمران خان ایف بی آر کی کارکردگی سے مطمئن
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان ایف بی آر کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔
مارچ 21 میں 460
ارب کی وصولیوں کیساتھ 41% کی تاریخی نموحاصل کرنےپرمیں FBR کی کاوشیں
سراہتاہوں۔جولائی 20سےمارچ 21 کےدوران ہماری وصولیاں 3380 ارب کی سطح تک
پہنچیں جوگزشتہ برس کےاسی دورانیےسے10%زیادہ ہیں۔حکومتی پالیسیوں
کےنتیجےمیں ملنےوالی وسیع البنیاد معاشی بحالی کےیہ واضح
آثارہیں۔
اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ایف بی آر نے مارچ میں 41 فیصد زیادہ یعنی 460 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، جو رواں مالی سال کے 9 ماہ میں گذشتہ سال کی نسبت 10 فیصد زیادہ ہے۔ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ملنے والی وسیع البنیاد معاشی بحالی کے یہ واضح آثار ہیں۔