Friday, September 20, 2024

وزیر اعظم سے وزیرداخلہ کی ملاقات ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتظامات کا جائزہ لینے سکیورٹی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

وزیر اعظم سے وزیرداخلہ کی ملاقات ،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انتظامات کا جائزہ لینے سکیورٹی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ
March 4, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نوازشریف سے وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان نے ملاقات کی ، جس میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سیکیورٹی ٹیم بھارت بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا،دوسری طرف وزیر اعظم نےایشیاکپ میں کرکٹ ٹیم کی بدترین  کارکردگی پربرہمی کا اظہارکیا اور پی سی بی سے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کےمطابق  وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی ملاقات میں بھارت کرکٹ ٹیم بھجوانے سے متعلق رپورٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سیکیورٹی ٹیم بھارت بھجوائی جائے گئی سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ کے بعد کرکٹ ٹیم بھارت بھجوانے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا سکیورٹی ٹیم وزارت داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ حکام پر مشتمل ہو گئی۔ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے اور کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن سے بھی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق نواز شریف نے ایشیا کپ میں کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا اور ٹورنامنٹ میں بدترین شکست سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ سے رپورٹ طلب کر لی  وزیر داخلہ نے ملاقات کے دوران قومی سلامتی سے متعلق امور اور کراچی اآپریشن پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔