وزیرزراعت سے مذاکرات کے بعد کسانوں کا دھرنا ختم
لاہور(92نیوز)کسانوں کا جی ایس ٹی اور زرعی محاصل کے خلاف لاہور میں دھرنا دیا جس میں بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی ہے ۔ صوبائی وزیر زراعت کی مطالبات ماننے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا ہے ۔ فرخ جاوید کا کہنا ہے ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم زمین والوں پر زرعی انکم ٹیکس لاگو نہیں ہو گا جبکہ زراعت پر دیگر ٹیکس بھی جلد ختم کردیں گے۔