وزیراعلیٰ پنجاب نے فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت کر دی
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت کر دی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا چیئرنگ کراس دھماکے کا ایک ایک کردار انجام کو پہنچے گا۔ دہشت گردی میں ملوث گروہ کا مرکز افغانستان میں ہے۔ انہوں نے کہا شہدا کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے، سکیورٹی اداروں کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔