Friday, September 20, 2024

وزیراعلیٰ سے 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی درخواست کرینگے، آئی جی سندھ

وزیراعلیٰ سے 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی درخواست کرینگے، آئی جی سندھ
August 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز) آئی جی سندھ کراچی سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ  وزیراعلیٰ سندھ سے پہلی درخواست 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی کریں گے ۔ چینل 92 نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھا کراچی سے اسٹریٹ کرائمز کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے ، اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ضروری ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس میں نفری کی کوئی کمی نہیں، ہمارے پاس ٹیکنالوجی بیس پولیس کی کمی ہے۔پولیس میں کرپشن کے خاتمے کے لئے اندرونی سیل بنا دیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  عید قربان پر کھالیں چھیننے کے واقعات کی سختی سے روک تھام کریں گے ۔