وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل دو بجے طلب کرلیا
کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس کل دو بجے طلب کرلیا ہے ۔
اجلاس سندھ سیکرٹریٹ بلڈنگ میں ہوگا جس میں امن وامان کی صورت حال پر غور اور رینجرز اختیارات کے حوالے سے فیصلے متوقع ۔
کابینہ کے اس اہم اجلاس میں درس گاہوں کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔