وزیراعظم کل آرمی چیف کے اعزاز میں ظہرانہ دینگے
اسلام آباد(92نیوز)آرمی چیف کل وزیر اعظم سے الوداعی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جبکہ اس موقع پر ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔
دوسری طرف آرمی چیف سے کراچی میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کی ہے جس میں تاجر برادری نے کراچی میں امن واپس لانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔