وزیراعظم نے عثمان ڈارکومعاون خصوصی برائے یوتھ افیئرزمقرر کردیا
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرزمقرر کر دیا،تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کیلئے قومی پالیسی لانے کا فیصلہ کیا اور ٹاسک عثمان ڈار کو سونپتے ہوئے انہیں معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے آئندہ چند روز میں ’’نیا پاکستان یوتھ پروگرام ‘‘لانچ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔