وزیراعظم نوازشریف نے جدید سہولتوں سے آراستہ گرین لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا، وائی فائی انٹرنیٹ، اخبار، کھانے پینے کی سہولیات ہر وقت میسر ہونگی
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں نئی ریل گاڑی گرین لائن کا افتتاح کر دیا ہے، جدید سہولتوں سے مزین گرین لائن ٹرین روزانہ اسلام آباد کے مارگلہ ریلوے سٹیشن سے کراچی روانہ ہو گی۔
اسلام آباد سے پہلی سبک رفتار ٹرین کے افتتاح کی تیاریاں زوروشور سے جاری تھیں۔ ٹرین روزانہ مارگلہ ریلوے سٹیشن اسلام آباد سے سہ پہر تین بجے کراچی کے لیے روانہ ہوا کریگی جو سترہ گھنٹے میں سفر مکمل کرے گی، ٹرین مکمل ایئرکنڈیشنڈ ہے جس میں چوبیس گھنٹے اخبار، وائی فائی انٹرنیٹ اور تین وقت کا کھانا مسافروں کو میسر ہوگا۔
اسلام آباد سے کراچی کا کرایہ ساڑھے پانچ ہزار اور لاہور سے کراچی کا کرایہ پانچ ہزار روپے وصول کیا جائے گا۔