وزیراعظم عمران خان کی چمن بارڈر کھولنے کی ہدایت
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود افغان بہن بھائیوں کی مدد کےلیے کوشاں ہیں اور ٹرکوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی جائے۔
وزیراعظم نے افغان عوام کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن سپن بولدک سرحد کھولنے اور ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہے، بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کرونا (COVID-19) جیسی عالمی وبا پھوٹنے کےباوجود ہم اپنے افغان بھائیوں/بہنوں کی مدد کیلئے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔ میں نے چمن-سپین بولدک سرحد کھولتے ہوئے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہیں۔ بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2020