وزیراعظم عمران خان کا کورونا سے لڑتی بھارتی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کورونا وباء کے شکار بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا کہ، انسانیت کو بچانے کے لیے عالمی وبا ء سے مل کر لڑنا ہوگا۔
میں کوروناء (COVID-19) کی مہلک ترین لہر کاسامناکرنےوالےہندوستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتاہوں ۔ ہم اپنےہمسایوں سمیت دنیا بھر میں وباء کی زد میں آنے والوں کی جلد شفایابی کیلئے دعاگو ہیں۔ انسانیت پر حملہ آور اس آفت کا ہمیں باہم مل کر مقابلہ کرنا چاہئیے۔
وزیراعظم نے ٹویٹ میں لکھا کہ، بھارتی عوام کورونا کی خطرناک لہر کا سامنا کررہے ہیں، وباء سے متاثر ہونے والوں کی صحت کے لیے دعاگو ہیں۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے حاصل رقوم کا حجم ایک ارب ڈالر سے بڑھ گیا۔ غیرمعمولی تعاون پر سمندرپار پاکستانیوں سے تشکر کا اظہار کیا، انہوں نے کم وقت میں اہم سنگ میل کے حصول پر اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں کی کوشش کی تعریف بھی کی۔
الحمدللہ #RoshanDigitalAccountI سے موصول شدہ رقوم 1 ارب $ سےتجاوزکرگئیں۔ اس ولولہ انگیز پذیرائی پر میں اپنے سمندرپار پاکستانیوں کا شکرگزار اور قلیل سی مدت میں ایساغیرمعمولی سنگِ میل عبور کرنےپر مرکزی بنک سمیت تمام بنکوں کی کاوشوں کو سراہتاہوں۔#1billionRDA pic.twitter.com/YNksGLXzpM
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 24, 2021