Friday, September 20, 2024

وزیراعظم شاہد خاقان کی گالم گلوچ بریگیڈ میں شمولیت پرتشویش ہے، رہنما پیپلزپارٹی

وزیراعظم شاہد خاقان کی گالم گلوچ بریگیڈ میں شمولیت پرتشویش ہے، رہنما پیپلزپارٹی
February 20, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے بیان پرتشویش کا اظہارکر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی گالم گلوچ برگیڈ میں شامل ہو گئے ہیں ۔ ان لوگوں نے خودکش جیکٹ پہنی ہے اور ذہنی خودکش بمبار سارے نظام کو لپیٹنا چاہتے ہیں ۔
اعتزازاحسن نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نواشریف اور مریم نے پارٹی کے مامے چاچوں پر بہت دباؤ ڈالا جس میں کچھ فارغ ہو گئے ہیں اور کچھ گھٹنے پکڑے بیٹھے ہیں ۔ تصادم کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلے گا ، نوازشریف کیلئے مناسب ہے کہ عدالت میں جاری کارروائی کو مناسب طریقے سے چلائیں ۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو سزا دلانے میں ہراول دستے کا کردارادا کرنے والے نوازشریف اپنے تابع ججز چاہتے ہیں ۔