وزیراعظم، آرمی چیف کی نوابشاہ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت
نواب شاہ (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے نواب شاہ اسپتال کا دورہ کیا اور درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ، گورنر سندھ، اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم سیہون شریف مزار پر بھی حاضری دیں گے۔