Thursday, September 19, 2024

ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے فاتح ممالک ایک نظر میں

ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے فاتح ممالک ایک نظر میں
March 8, 2016
لاہور (92نیوز) بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا چھٹا ایڈیشن شروع ہو گیا۔ پچھلے ٹورنامنٹس میں کون کون فاتح رہا اس حوالے سے دیکھئے یہ رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق سب سے تیز کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ شروع ہو گیا۔ دو ہزار سولہ میں ٹرافی کون اٹھائے گا اس بات کا فیصلہ تو تین اپریل کو ہو گا۔ کرکٹ کے سب سے مختصر فارمیٹ کا پہلا ورلڈ کپ ہوا دو ہزار سات میں۔ میزبان تھا جنوبی افریقا اور فاتح رہا بھارت۔ بھارت نے پہلے ورلڈ کپ میں پاکستان کو پانچ رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دوہزار نو میں دوسرے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا میلہ سجا انگلینڈ کے میدانوں میں جس میں گرین شرٹس نے یونس خان کی قیادت میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوہزار دس میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے تیسرے ورلڈ کپ میں کولنگ ووڈ نے انگلینڈ کو پہلی بار کوئی بڑا ٹورنامنٹ جتوایا۔ دو ہزار بارہ میں ویسٹ انڈیز نے کپ جیت کر سب کو حیران کر دیا۔ دوہزار چودہ کے ورلڈ کپ کی میزبانی بنگلا دیش نے کی جب کہ ٹائٹل سری لنکا کے نام رہا۔ لنکن ٹائیگرز نے فائنل میں بھارتی سورماو¿ں کو دھول چٹا کر ورلڈ کپ کا تاج سر پر سجایا۔