ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
کراچی ( 92 نیوز) ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کی شرح نمو تین اعشاریہ چار فیصد تک محدود رہے گی ۔
ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2020 میں پاکستان کی شرح نمو مزید کم ہوکر دو اعشاریہ سات فیصد تک گرسکتی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بحران سے نکلنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کرنا ہوں گی ۔