نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
اسلام آباد(92نیوز)کراچی میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ روز میں جواب طلب کر لیا ہے ۔
ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اپنے لائسنس کی شرائط پوری کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ کمپنی اپنی بجلی کی استعداد بڑھانے میں بھی ناکام رہی۔
بریک ڈاؤن کی صورت میں بیک اپ کا انتظام بھی نہیں کیا گیا۔