نیپال میں طوفانی ہواؤں کیساتھ بارش، سیلاب سے 25افراد ہلاک
نیپال ( 92 نیوز ) نیپال میں طوفانی ہواؤں کیساتھ بارش اور سیلاب کے باعث 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ۔
نیپال کے جنوبی حصے میں طوفان کیساتھ موسلادھار بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں پچیس افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ۔
کئی مکانات تباہ جبکہ درخت اور بجلی کے کھمبے بھی اکھڑ گئے ، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔
دوسری جانب نیپال کے وزیر اعظم نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔