نیوی کے بحری بیڑے میں پی این ایس یرموک شامل
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک کو شامل کر لیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک کو شامل کر لیا گیا ہے۔
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے قلیل وقت میں جہاز کی تعمیر پر ڈامین شپ یارڈ رومانیہ اور پراجیکٹ ٹیم کو سراہا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جدید جنگی جہاز جدید ترین اسلحہ، دفاعی نظام اور ریڈارز سے لیس ہے۔ پی این ایس یرموک متعدد نیول آپریشنز انجام دینے، ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرا جہاز پی این ایس تبوک بھی جلد پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔