نیب کے زیر تفتیش کئی افراد کے بیرون ملک ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (92 نیوز) نیب کے زیر تفتیش کئی افراد کے بیرون ملک ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی بھی بیرون ملک گئے افراد میں شامل ہیں ۔
آج نیب میں طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی پیش نہ ہوئے جبکہ ایڈن ہاؤسنگ کے مالک ڈاکٹر امجد بھی پاکستان سے باہر ہیں ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد بھی ایک ماہ کی چھٹی منظور کرواچکے ہیں۔