Saturday, September 21, 2024

نیب کا مقصد ملک کی بہتری ، اللہ کی خوشنودی ہے ، چیئرمین نیب

نیب کا مقصد ملک کی بہتری ، اللہ کی خوشنودی ہے ، چیئرمین نیب
October 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ  نیب کا مقصد ملک کی بہتری اور اللہ کی خوشنودی ہے  ، سزا اور جزا ملکی قوانین کے تحت عدالتوں کا کام ہے ۔ لاہور میں تاجروں سے خطاب کے دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ ٹیکس سے بچنا اور منی لانڈرنگ میں بہت فرق ہے ، کبھی تاجر کے بارے میں بینک ڈیفالٹ کا شوقیہ کیس نہیں لیا، بینک کی مرضی کے بغیر اقدام نہیں اٹھایا نہ ہی براہ راست مداخلت کی ۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ سے منی لانڈرنگ کے بہت سے کیسز ہمارے پاس آئے ، نیب کو کبھی شوق نہیں رہا کہ اپنے دائرہ اختیار کو پار کرے ، لاہور کا ایک بہت بڑا شخص 1970 میں موٹر سائیکل پر تھا ، آج اس کے دبئی میں بڑے بڑے ٹاور اور پلازے ہیں ۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ جب تک میں منظور نہ کروں پلی بار گین نہیں ہو سکتی ، لیکن ایسے افراد بھی ہیں جنہوں نے اگر 100 روپے لوٹا تو  پلی بارگین کیلئے 10 روپے کا کہا ، ایسے تو نہیں کر سکتے ۔ یہ بات غلط ہے کہ نیب میں حکومت مداخلت کر رہی ہے ۔