نیب کا ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرد گھیرا تنگ،بجلی کنکشنز بارے مکمل رپورٹ طلب
لاہور ( 92 نیوز ) نیب لاہور نے ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ۔
نیب لاہور نے ایڈن ہاؤسنگ اسکیم میں بجلی کے کنکشنز سے متلعق مکمل رپورٹ طلب کر لی ۔جنرل مینجر لیسکو خالد سعید نے نیب آفس پیش ہو کر ریکارڈ فراہم کردیا۔
دوسری جانب پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد عمران علی یوسف نیب طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے۔