Friday, September 20, 2024

نیب دو سال کے دوران ملازمین کی فلاح کیلئے رکھے گئے فنڈز خود ہی کھاگیا

نیب دو سال کے دوران ملازمین کی فلاح کیلئے رکھے گئے فنڈز خود ہی کھاگیا
March 2, 2016
اسلام آباد(92نیوز)نیب دوسال کے دوران ملازمین کی فلاح کے لئے رکھے گئے فنڈز خود ہی کھا گیا، فنڈز کی رقم شادیوں، ملازمین کو کھانا کھلانے اور یوٹیلٹی چارجز کی ادائیگوں  پر خرچ کی گئی۔ تفصیلات کےمطابق قومی احتساب بیورو کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس نے قواعد و ضوابط کے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مستحق ملازمین کی فلاح کے لئے رکھے گئے 9 کروڑ سے زائد کی رقم  خرد برد کر دی ہے ، نائنٹی ٹو نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق گزشتہ دوسالوں کے دوران نیب نے  فلاحی فنڈز سے شادیوں، ملازمین کو سستا کھانا کھلانے، اور یوٹیلی چارجز کی ادائیگوں پر 9 کروڑ 37 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں ۔ دستاویز کے مطابق نیب نے ملازمین کو سستا کھانا کھلانے پر ایک کروڑ 89 لاکھ روپے خرچ کئے جبکہ 6 کروڑ 37 لاکھ روپے کی رقم یوٹیلٹی بلز کی ادائیگیوں پر خرچ ڈالے، ملازمین کو مفت سفری سہولت کی فراہمی پر 16 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، ملازمین کو پک اینڈ ڈراپ دینے پر 6 لاکھ روپے ہاوس رینٹ کی مد میں سبسیڈی دینے پر دو لاکھ روپے خرچ کئے گئے، دستاویز کے مطابق مستحق ملازمین کے بچوں کی تعلیم پر کوئی پیشہ خرچ نہیں کیا گیا اور نہ ہی مستحق ملازمین کے انتقال کے بعد تدفین پر اٹھانے والے اخراجات اس فنڈز سے ادا کئے گئے حالانکہ فنڈز کے قیام کا بنیادی مقصد مستحق ملازمین کے بچوں کو تعلیم سہولتات فراہم کرنا ہے۔