Friday, September 20, 2024

نیب تفتیش کر رہی ہے‘ کرپشن میں ملوث نہیں ہیں : وزیراعلیٰ پنجاب

نیب تفتیش کر رہی ہے‘ کرپشن میں ملوث نہیں ہیں : وزیراعلیٰ پنجاب
March 5, 2016
لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ ہماری دم پر پاوں نہیں آیا۔ نیب گزشتہ کئی ماہ سے پنجاب میں تحقیقات کر رہی ہے۔ حقائق کے ساتھ بتاوں گا کہ وہ کیسے انکوائریاں کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان اقبال لاہور میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں لینڈ ریکارڈ پر سب سے پہلے نواز شریف نے کام شروع کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیب جس مرضی پراجیکٹ کی تحقیقات کرے ہم اسے ویلکم کریں گے۔ نیب سے متعلق طرح طرح کی باتیں ہو رہی ہیں وہ حقائق کسی اور وقت بتائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پائی کی کرپشن میں ملوث نہیں ہیں۔ ان کے تینوں ادوار میں ایک روپے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پٹواری سسٹم کو دوبارہ واپس نہیں آنے دیا‘ صوبے کے عوام کی پٹواری مافیا سے جان چھڑائیں گے۔