Friday, September 20, 2024

نیب ایگزیکٹو بورڈ کی علیم خان ، کیپٹن (ر)صفدر،خواجہ آصف کیخلاف انکوائری کی منظوری

نیب ایگزیکٹو بورڈ کی علیم خان ، کیپٹن (ر)صفدر،خواجہ آصف کیخلاف انکوائری کی منظوری
August 16, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) نیب ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان تحریک انصاف کے علیم خان ، پاکستان مسلم لیگ ن کے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ۔ خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام ہے  ، خواجہ آصف اور دیگر پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی خزانے کو 3ارب 66کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا ۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی صدارت میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا   ،  نیب نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ۔ نیب اعلامیے کےمطابق بابر غوری پر 974 افراد کی غیر قانونی طور پر بھرتیوں کا الزام ہے  ۔ چیئرمین نیب نے سابق ارکان اسمبلی ظفر علی لغاری، عبد الحکیم بلوچ ،رمیش لال کیخلاف مبینہ کرپشن پر انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے کہا نیب ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ  بد عنوانی کے خاتمے کو قومی فرض سمجھتے ہیں  ، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بدعنوان عناصر سے لوٹی رقم واپس قومی خزانہ میں جمع کروائی جائے گی ۔