نوشہرو فیروز کے صحافی عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج
نوشہرو فیروز (92 نیوز) نوشہرو فیروز کے صحافی عزیز میمن کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ کیمرہ مین اویس قریشی اور چار دیگر ملزموں کو نامزد کیا گیا۔
محراب پور کے صحافی عزیز میمن کے قتل کے مقدمے میں 3 دفعات لگائی گئی ہیں۔ مدعی مقتول کے بھائی انجینئر حفیظ میمن نے مقدمے میں موقف اپنایا کہ میں نے اپنے بھائی عزیز میمن کو کیمرا مین اویس قریشی اور چار نامعلوم افراد کیساتھ جاتے دیکھا جس کے کچھ گھنٹے بعد بھائی کے قتل کی اطلاع ملی۔
دوسری جانب ایس ایس پی نوشہروفیروز ڈاکٹر فاروق نے بتایا کہ پولیس کی کوئی کمزوری نہیں تھی۔ ورثاء کا کہنا تھا مشاورت سے رسم قل کے بعد مقدمہ داخل کرائیں گے۔ اب پولیس کی مزید کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے، اہم پیش رفت ہورہی ہے، جلد منظر پر لایا جائے گا۔