نوری آباد : ٹریفک حادثے میں 4افراد جاں بحق
نوری آباد(92نیوز)کراچی اور حید آباد کے درمیان سپر ہائی وے پرنوری آباد کے قریب ٹرک کار پر الٹ گیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی اور حیدراباد کے درمیان سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب ایک اور ٹریفک حادثہ ہوگیا ۔
حادثہ کار پر ٹرک الٹنے سے ہوا جس میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔
لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا دوسری طرف بلوچ کالونی پل اور ماڑی پل پر بھی ٹریفک حادثات میں تین افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ دو زخمی بھی ہوئے ہیں ۔