نوجوان کھلاڑی شاہین آفریدی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈیبیو کردیا
کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والی مختصر فارمیٹ کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں نوجوان کھلاڑی شاہین آفریدی کو ڈیبیو کرا دیا گیا۔
سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے نوجوان کھلاڑی کوڈیبیو کیپ پہنائی ۔
شاہین آفریدی کی عمر 18 سال جب کہ ان کا تعلق خیبر ایجنسی کے علاقے سے ہے ۔