نواک جاکووچ اور راجر فیڈرر ومبلڈن اوپن ٹینس کے تیسرے راﺅنڈ میں داخل
نیویارک (ویب ڈیسک) بارش ومبلڈن اوپن ٹینس کا مزہ کرکرا کرنے لگی۔ بارش کے باعث ٹورنامنٹ کے تیسرے روز بھی کئی میچ ملتوی کرنا پڑ ے۔ دوسری طرف نواک جوکووچ اور راجر فیڈرر اپنے اپنے میچ جیت کر تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بارش ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے رنگ میں بھنگ ڈالنے لگی۔ تیسرے روز بھی کئی میچ مکمل نہ ہو سکے۔ دفاعی چیمپئن جاکووچ نے فرانس کے ایڈریئن مینارینو کو چھے چار‘ چھے تین اور سات چھ سے شکست دے کر گرینڈ سلامز میں مسلسل تیسویں فتح کا جشن منایا۔
عالمی نمبر دو راجر فیڈرر بھی برطانیہ کے مارکوس ویلیز کو چھے صفر‘ چھے تین اور چھے چار سے شکست دے کر تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔