نواز شریف کا حکومتی شرائط کے بعد لندن جانے سے انکار
لاہور (92 نیوز) نواز شریف نے حکومتی شرائط کے بعد لندن جانے سے انکار کر دیا۔ خاندان کا ن لیگی قائد پر بیرون ملک جانے کیلئے اصرار برقرار ہے۔
شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی عمرہ میں ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات ہوئی۔ نواز شریف نے حکومتی شرائط پر تحفظات کا اظہار کر دیا جس کے بعد نوازشریف کی کل بیرون ملک جانے کا امکان دم توڑ گیا ۔
ذرائع کے مطابق کل کی تاریخ میں نواز شریف اور شہباز شریف کی لندن روانگی کنفرم نہ ہو سکی ۔ ائیر ایمبولینس کو بھی پاکستان پہنچنے کی ہدایت نہیں دی گئی۔