نواز شریف بطور مجرم جا سکتے ہیں تو ملزم زرداری کے جانے میں کیا قباحت،شیخ رشید
راولپنڈی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر نواز شریف بطور مجرم باہر جا سکتے ہیں تو ملزم آصف زرداری کے باہر جانے میں کیا قباحت ہے ۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو جم جم آوے ، مولانا فضل الرحمان چار سال بعد آنے والے دسمبر کی بات کر رہے ہیں ، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے سادہ اکثریت چاہئے ، اس کے باوجود اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کرفیو کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے ، بلاول کے حوالے سے بات میرے دل کی آواز ہے ، میں نے مشرف سے دو بار حلف لیا ، آصف زرداری نے بھی مشرف سے حلف لیا۔