نواز شریف اپنے بچاؤ کیلئے اداروں کے درمیان ٹکراؤ چاہتے ہیں، قمر زمان کائرہ
لاہور ( 92 نیوز ) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے بچاؤ کیلئے اداروں کے درمیان ٹکراؤ چاہتے ہیں تاکہ جمہوریت کی بساط لپیٹی جاسکے ۔
قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ میاں صاحب کی دلچسپی اب جمہوریت میں نہیں، ثبوتوں کی بنیاد پر لگتا ہے کہ انہیں سزا ہو جائےگی۔