Friday, September 20, 2024

نوازشریف اور مریم نواز احترام کے دائرہ میں رہ کر نکتہ چینی کریں، لاہور ہائیکورٹ بار

نوازشریف اور مریم نواز احترام کے دائرہ میں رہ کر نکتہ چینی کریں، لاہور ہائیکورٹ  بار
February 22, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی پر زور دیا کہ وہ احترام کے دائرے میں رہ کر نکتہ چینی کریں ، حدود پار نہ کریں ۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ وکلا برادری سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے ۔ عدلیہ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔
ہائیکورٹ بار کے صدر چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ دیا اور اس پر تنقید سے گریز کیا جائے ۔
ادھر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے احد چیمہ کی گرفتاری پر بیورو کریسی کے اجلاس کی مذمت کی ۔
ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری عامر سعید راں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کرپشن کے خلاف جو قدم اٹھایا قابل ستائش ہے ۔
دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ کے نائب صدر راشد لودھی نے واضح کیا کہ پہلے دن سے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ساتھ ہیں، سپریم کورٹ کے وقار پر کوئی بھی حملہ کیا گیا تو برداشت نہیں کریں گے ۔
لاہور ہائیکورٹ بار نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ووٹ کا تقدس بحال ہوا ہے اور سب کا احتساب ہونا چاہیے ۔