ننھی عاصمہ قتل کیس ، بچی کے رشتے داروں کا ڈی این اے میچ ، ملزم گرفتار
مردان ( 92 نیوز ) مردان میں ننھی عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے درندوں کا پتہ چل گیا ۔
بچی کے رشتہ دار کا ڈی این اے میچ ہو گیا۔ رپورٹ آنے کے بعد دو افراد گرفتار کر لئے گئے ۔
ایک ملزم کی تصویر 92 نیوز نے حاصل کر لی ۔ خیبر پختونخوا پولیس نے 145 افراد کے ڈی این اے فارنزک لیب بھجوائے تھے ۔