Thursday, September 19, 2024

نغمانہ ہاشمی اور معظم خان میں سے کسی کو چینی سفیر تعینات کئے جانے کا امکان،ذرائع

نغمانہ ہاشمی اور معظم خان میں سے کسی کو چینی سفیر تعینات کئے جانے کا امکان،ذرائع
December 3, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز)  سینئر سفیر نغمانہ ہاشمی اور معظم خان میں سے کسی کو چین میں نیا  سفیر تعینات کئے جانے کا امکان ہے ۔ چین میں موجود پاکستان کے سفیر مسعود خالد 31 دسمبر کو عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں ، جس کے بعد حکومت نے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے ۔ نئے سفیر کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے ۔