نظربندیوں میں توسیع کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ریویو بورڈ تشکیل
لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور ملک نے نظربندیوں میں توسیع کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ریویو بورڈ تشکیل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق تین رکنی ریویو بورڈ کے سربراہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون رشید ہوں گےجبکہ دیگر ارکان میں جسٹس فرخ عرفان خان اور جسٹس عبدالسیع خان شامل ہیں ،جن افرادکی نظربندی کو تین ماہ ہوچکے ہیں ریویو بورڈ صوبائی حکومت کی ان درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔
بورڈ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ نظربند افراد کی نظربندی میں توسیع کی جاسکتی ہے یا نہیں۔