Friday, September 20, 2024

نریندر مودی کے بیلجئم پہنچنے پر کشمیریوں اور سکھوں کا شدید احتجاج

نریندر مودی کے بیلجئم پہنچنے پر کشمیریوں اور سکھوں کا شدید احتجاج
March 31, 2016
برسلز (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے برسلز پہنچنے پر کشمیریوں اور سکھوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کاکہنا تھا بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظلوم لوگوں پر مظالم بند کرے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے انتہا پسندوں کو جو کھلی چھوٹ دی ہے وہ انہیں اچھی خاصی مہنگی پڑ رہی ہے۔ مودی جی برطانیہ جائیں یا امریکا، کینیڈا یا پھر کسی اور ملک ہر جگہ ان کا استقبال مظاہروں سے ہی ہوتاہے۔ اب وہ بیلجئم یاترا پر گئے ہیں لیکن وہاں بھی کشمیری اور سکھ برادری نے ان کی پریشانی بڑھا دی۔ بھارتی وزیراعظم کا جہاز برسلز میں بعد میں لینڈہوا لیکن احتجاج کی گاڑی پہلے چل پڑی۔ مودی کی آمد پر کشمیری اور سکھ برداری نے بھرپور مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا یورپی یونین کشمیرمیں بھارتی فوج کے ظلم وستم کا نوٹس لے اور یورپ میں مودی کے داخلے پر پابندی لگائے۔ بھارتی وزیراعظم یہ ضرورسوچ رہے ہوں گے کہ وہ ملک سے باہر جہاں بھی جاتے ہیں مظاہرین وہاں پہنچ جاتے ہیں لیکن مودی جی ایسا تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔