نا اہلوں کو اقدار سے الگ کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، فضل الرحمن
حیدر آباد (92 نیوز) صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے حیدر آباد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہلوں کو اقتدار سے الگ کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
پی ڈی ایم کے حیدر آباد جلسے میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ آزاد جمہوری فضاؤں کو بحال کرنے کے لیے یکجا ہوئے ہیں، موجودہ حکمران چور دروازے سے آئے،پی ڈی ایم کی تحریک اپنی منزل کو پہنچے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو غیر جانبدار رہنا چاہیے، 2018 کے انتخابات کی طرح سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بن رہا ہے، موجودہ حکومت نے ملک کو کنگال کردیا،تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں رہے۔