ناسا نے زمین کی رات کے وقت خلا سے لی جانیوالی تصاویر جاری کر دیں
نیویارک (ویب ڈیسک)امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین کی رات کے وقت خلا سے بنائی ہوئی نئی تصاویر جاری کی ہیں، امریکی خلائی ادارے کی جاری کردہ تصاویر میں گزشتہ چند برسوں میں سیارے پر انسانی آبادکاری کے رجحان کو دیکھا جا سکتا ۔ رات کے وقت سیٹلائٹ سے بنائی گئی زمین کی ان تصویروں کو نائٹ لائٹس بھی کہا جاتا ہے۔ ایسی تصاویر ہر دس سال بعد جاری کی جاتی ہیں جنہیں معاشی ،معاشرتی اور ماحولیات سے متعلق تحقیقات میں استعمال کیا جاتاہے۔