نائیجیریا میں سماجی کارکن نے لاغر ’بھوت‘ کی زندگی بچا لی
ابوجا (ویب ڈیسک) نائیجیریا میں والدین نے اپنی اولاد کو بھوت سمجھ کر گھر سے دور سڑک پر پھینک دیا تاہم ایک سماجی کارکن نے بچے کو بچا لیا۔ بچہ اس وقت مکمل طور پر صحت مند ہے اور اس کی نئی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نائیجریا میں دو برس کے بچے کووالدین نے بھوت سمجھ کرسڑک پرپھینک دیا تاہم ایک انسان دوست سماجی کارکن کی توجہ نے ننھے بچے کی زندگی ہی بدل دی۔ والدین کی جانب سے بھوت قرار دیے جانے والے بچے کو جب ڈینش سماجی کارکن انجا رنگرین لووین نے اپنایا تو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ لاغر بچہ اس قدر صحت مند ہو جائے گا۔
ڈینش خاتون نے صرف آٹھ ہفتوں میں ہی بچے پر اتنی توجہ دی کہ وہ کھل اٹھا۔ بچے کی نئی تصاویربھی جاری کی گئی ہیں۔ اس ننھے بچے کو صحت یابی کے بعد نیا نام ”ہوپ“ دیا گیا ہے۔ ہوپ اب چلڈرن سینٹر میں موجود دیگر بچوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہا ہے۔