نئے بلدیاتی نظام کیلئے سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائینگی، علیم خان
لاہور( 92 نیوز) صوبائی وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاسی لوگ جوابدہ ہوں تو انتظامیہ کو کیسے مادر پدر آزادی دی جاسکتی ہے،حکومتی رٹ ہر صورت قائم کریں گے،نئے بلدیاتی نظام کیلئے سفارشات وزیراعظم کے سامنے رکھی جائیں گی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات نےانتظامی افسروں اور صوبائی حکومت کے درمیان کشیدگی سے متعلق کہا ہے کہ انتظامی لوگوں کومادرپدرآزادی نہیں دی جاسکتی ۔ نئے بلدیاتی الیکشن بھی جماعتی بنیادوں پر ہوں گے،جس کے تحت مئیر کو براہ راست منتخب کیا جائے گا ۔
جنوبی پنجاب صوبےکے بارے میں علیم خان نے کہا کہ نیا صوبہ ہر صورت بنے گا اور بہت جلد اس پر پیشرفت نظر آئے گی۔