Friday, September 20, 2024

میں چاہتاہوں کہ سیاسی اختلافات کے باوجود ایک دوسری کی عزت کریں ، سردار ایازصادق

میں چاہتاہوں کہ سیاسی اختلافات کے باوجود ایک دوسری کی عزت کریں ، سردار ایازصادق
August 15, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کےاجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مبارکباد دی اور  کہا کہ میں یہ چاہوں گا کہ سیاسی اختلاف جو بھی ہوں ہم سب ایک دوسرے کی عزت کریں۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں نے بطور اسپیکر بہت کچھ برداشت کیا ، میں نے مسکرا کر جعلی اسپیکر کی آوزیں سنیں، جب یہ کہا گیا کہ یہاں پر چور بیٹھے ہوئے ہیں، اس پر ہمارا دل بھی دکھا۔ میرا نام لے کر کہا گیا کہ ہم  اسپیکر نہیں مانتے مگر میری پیشانی پر کوئی بل نہ پڑا ، میں آپ کو کبھی نام سے مخاطب نہیں کروں گا، ہمیشہ جناب اسپیکر ہی کہوں گا۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ دوستوں کی 40دن کی غیر حاضری پر  استعفے آئے ، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں  کہ وہ استعفے یہاں پر قبول نہیں ہوئےحالانکہ  اس پر مجھے خواجہ آصف نے  کہا تم استعفے قبول کیوں  نہیں کرتے ، میں اس موقع پر پیپلز پارٹی کی تعریف کرنا چاہوں گا  کہ پیپلزپارٹی اور اپوزیشن نے میرا ساتھ دیا۔ اسپیکر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد ایاز صادق خوشگوار موڈ میں نظر آئے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شریں مزاری کبھی حکومت میں نہیں رہ سکتیں، یہ اپوزیشن کریگی یہ وہ گائیڈ میزائل ہیں جو اپنے اوپر ہی گریں گی۔