میرپور خاص میں نرس سے بد تمیزی ، کراچی سول ہسپتال کی نرسز سراپا احتجاج
کراچی ( 92 نیوز ) سول اسپتال میرپورخاص میں نرس کے ساتھ ڈاکٹرکی مبینہ بدتمیزی کے خلاف سول اسپتال کراچی نرسز نے بھی احتجاج کیا۔ نرسز کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ضروری ہے ۔
میرپورخاص کے سول اسپتال میں ڈاکٹر کی نرسوں سے بدتمیزی کا واقعے پر کراچی کے سول اسپتال کی نرسیں بھی سراپا احتجاج بنی رہیں ۔ نرسوں نے محکمہ صحت سے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کردیا ۔
نرسوں کا کہنا تھا اسٹوڈنٹس نے ڈاکٹرکو باز رہنے کی ہدایت کی تھی ، لیکن ڈاکٹر رمیش سُدھرا نہیں ۔
نرسوں کے احتجاج کے باعث اسپتال میں طبی امداد کا کام متاثر بھی ہوا ۔