ملک کے نامور اداکار جیالوں کے قافلے میں شامل
کراچی ( 92 نیو ز) ملک کے نامور اداکار جیالوں کے قافلے میں شامل ہوگئے ۔ حسن سومرو، گلزار حسین، آغا شیراز، فرحت شیروانی، شان عباس، بہرام علی اور سید صباحت بخاری نے پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا جس کے بعد ، پیپلز پارٹی کا کلچر ونگ مضبوط ہوگیا۔
نامور فنکاروں کی شمولیت کے بعد پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کہتے ہیں اداکار ملک میں جاری افرا تفری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔
اس موقع پر نامور اداکار ایوب کھوسہ کا کہنا تھا کہ پی پی نے کلچر کیلئے بہت کام کیا، ہمارا کلچر دوبارہ کھڑا ہوگا اور دنیا میں ملک کی پہچان بنے گا۔
اداکار گل رانا نے کہا کہ کلچر کے حساب سے بڑا پلیٹ فارم ملا ہے، ہمیں کھلے دل سے تسلیم کیا گیا۔